امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ، فی بیرل قیمت 102 ڈالر ہوگئی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوگیا۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافے کے بعد 102 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

 اس کے علاوہ برینٹ خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔

تیل کمپنیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ توانائی کا بحران ممکنہ طور پر مزید بگڑ جائے گا۔

امریکی اخبار کے مطابق EXXON, CHEVRON اور CONOCOPHILLIPS کمپنیوں کے سربراہوں نے خبر دار کیا کہ آبنائے ہرمزکی بندش کے سبب توانائی بحران مزید شدید ہوسکتا ہے۔

اتحاد امت فورم کا امریکہ و اسرائیل کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان

آبنائے ہرمز کی بندش عالمی تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے۔

مزید خبریں