فلوریڈا(روشن پاکستان نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی رہائشگاہ مار اے لاگو میں داخلے کی کوشش کرنے والے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص شاٹ گن اور ایک فیول کین اٹھائے ہوئے تھا۔
پام بیچ کاؤنٹی کے شیرف رِک بریڈشا نے بتایا کہ 2 سیکرٹ سروس اہلکاروں اور ایک ڈپٹی شیرف نے مشتبہ شخص کو روکا اور اسے ہتھیار اور فیول کین زمین پر رکھنے کا حکم دیا۔
مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی قوت جمع ہونے کے باوجود ایران کے ہتھیار نا ڈالنے پر ٹرمپ مایوس
شیرف کے مطابق اس شخص نے پیٹرول کا کین نیچے رکھتے ہوئے شاٹ گن کو فائرنگ کی پوزیشن میں اٹھا لیا، جس پر اہلکاروں نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کر دیا۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ اس وقت واشنگٹن میں موجود تھے ، حکام نے واقعے کے محرکات کے بارے میں فوری کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم ایف بی آئی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔











