جمعرات,  16 مئی 2024ء
غزہ میں جنگ بندی،اقوام متحدہ کی قراردادتیسری بارویٹو

نیویارک(روشن پاکستان نیوز)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کےحق میں قرارداداکومریکانےتیسری بارویٹوکردیا۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال7اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے،جس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے، اسرائیلی جارحیت کی وجہ سےغزہ کوکھنڈرمیں بدل دیاگیاہے، اسرائیلی بربریت سےغزہ میں خوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں،جس کےبارےمیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تیسری بارقراردادپیش کی گئی جس کوامریکانہ ویٹوکردیا۔

مزید پڑھیں: رفح میں موجود فلسطینی مایوس، بھوکے اورخوفزدہ ہیں، اقوامِ متحدہ

غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکی سفیر نے مختلف قرارداد وں کا ڈرافٹ جنرل کونسل میں تجویز کیا، الجیریا کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا، امریکا کی تجویز کی گئی قرارداد میں عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق جنرل کونسل کے15 میں سے13 ممبران نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، برطانیہ نے قرارداد کی کارروائی میں حصہ نہ لیا، جبکہ امریکا نے ویٹو کر دیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News