منگل,  10  ستمبر 2024ء
لڑکے سے بات کرنے پر باپ اور چچا نے کم عمر لڑکی کو دریا میں پھینک دیا

آگرہ(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں لڑکے سے بات کرنے پر باپ اور چچا نے کم عمر لڑکی کو دریا میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں اپنے ہی سگے بچی کی جان کے درپے ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ نویں جماعت کی طالبہ کو باپ اور چچا نے لڑکے سے بات کرنے کے شبہے میں گلہ دبا کر مارنے کی کوشش کی اور پھر اسے دریائے جمنا میں پھینک دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کی چیخ و پکار پر علاقہ مکین جمع ہوئے اور انہوں نے لڑکی کوبچاتے ہوئے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں اسلامی قوانین کے متصادم سول کوڈ منظور

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ لڑکی خوش قسمتی سے بچ گئی جسے طبی امداد دینے کے بعد چائلڈ ویلفیئر کمیٹی میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے باپ نے اسے لڑکے سے بات کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا اور وہ یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم شادی کرنا چاہتے ہیں جس کی میں نے مخالفت کی۔

پولیس کے مطابق بچی کے بیان کے بعد باپ اور چچا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News