نئی دہلی(روشن پاکستان نیوز)بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مذہبی قوانین کی جگہ ایک یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) منظورکرلیاگیاجس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ خواتین کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے،
بھارتی ٹی وی کے مطابق اس قانون کے تحت خواتین کے لیے شادی کی کم از کم عمر 18 سال اور مردوں کے لیے 21 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہم جنس پرست تعلقات کا اندراج کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے، بصورت دیگر تین ماہ جیل یا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
یادرہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی طویل عرصے سے سب کے لیے یکساں شہری قوانین کے لیے مہم چلا رہی ہے، لیکن اس سے خاص طور پر اقلیتی مسلمانوں کے درمیان پریشانی بڑھ گئی ہے۔