پیر,  29 اپریل 2024ء
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال

مکہ مکرمہ(روشن پاکستان نیوز)صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین نے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے آلات کو مسجد حرام میں نمازیوں اور زائرین کی سہولت کے لیے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مسجد حرام جانے والوں کے لیے مذہبی خدمات کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے روبوٹک ڈیوائسز کو فعال کر کے عمرہ کرنے والوں کو خود کار طریقے سے رہ نمائی فراہم کی جاتی ہے۔ انہیں عبادات کے مسنون طریقوں کے بارے میں کئی زبانوں میں قرآن وسنت کی تعلیمات کے بارے میں جان کاری کے لییاستعمال کیاجا سکتا ہے۔یہ روبوٹ سسٹم نہ صرف جواب دیتا ہے بلکہ رہ نمائی کرتے ہوئے دینی امور پر مختلف ممتاز علما کی رائے کے بارے میں بھی اگاہ کرتا ہے۔

حرمین شریفین کے مذہبی امور کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال، ڈیجیٹل الیکٹرانک ایپلی کیشنز میں سرمایہ کاری اور مصنوعی ذہانت زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے حرمین پریذیڈینسی کے منصوبے کے ستونوں میں سے ایک ہے۔

مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بہت بڑی ذمہ داری دیدی

رہنما روبوٹ (11) زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے جن میں عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، فارسی، ترکی، مالی، اردو، چینی، بنگالی اور ہاسا زبانیں شامل ہیں۔ روبوٹ میں 21 انچ ٹچ سکرین ہوتی ہے۔اسے مسجد حرام میں آنے والوں کے لیے دلچسپی کی متعدد خدمات دینی امور میں رہ نمائی،آگاہی اور مسجد حرام کے مختلف مقامات اور راستوں کی جان کاری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News