جمعه,  10 مئی 2024ء
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بہت بڑی ذمہ داری دیدی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ عمر ایوب اپوزیشن لیڈر، شیر افضل مروت کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کیا ہے،پنجاب میں 40ایم پی ایز کے فارورڈ بلاک سے متعلق علم نہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈونلڈلو کے بیان پر دوبارہ انکوائری کروائی جائے ،امریکی سفیر ملنے جیل نہیں آئے،امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی تو ڈونلڈلو کے بیان ، امریکی سفارتخانہ کے کردار پر بات کروں گا، عمران خان نے کہاکہ اصل سائفر دفتر خارجہ میں موجود ہے ہمیں پیرافریز کاپی دی گئی تھی،9مئی واقعات کی تحقیقات،8فروری کے انتخابات کیلئے الگ الگ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

ان کا کہناتھا کہ 9مئی کو بنیاد بنا کر ایک سیاسی جماعت کو ختم کیا جارہا ہے،دھاندلی زدہ الیکشن کے باعث صدر اور سینیٹ الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں مگر باقی لوگوں کو رہا کر دیا جائے،سائفر گم ہوا تو وزیراعظم اپنے آفس کا چوکیدار نہیں ہوتا،پی ایم آفس کے کچھ سکیورٹی پروٹوکول ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News