کراچی(روشن پاکستان نیوز): محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کے حوالے سے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں 31 مئی 2026 تک ہیٹ ویو برقرار رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو اور خیرپور میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جبکہ تھرپارکر، حیدر آباد، میرپور خاص اور سانگھڑ میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔
موسم گرما کے دوران اے سی کو کس نمبر پر چلانا چاہیے؟ ماہرین کی رائے جانیں
اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو ہیٹ ویو کے دوران خصوصی احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔
شہری صبح 10 سے شام 4 بجے تک غیر ضروری دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، جبکہ کسان موسمی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فصلوں اور مویشیوں کا خیال رکھیں۔











