هفته,  27 جولائی 2024ء
کراچی میں آج سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی

کراچی(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بدھ کے روز سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی غیرمعمولی لہر بدھ سے یکم جون تک برقراررہ سکتی ہے جس کے دوران سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان ہے جبکہ پارہ 42 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔

جمعرات کو درجہ حرارت مزید ایک ڈگری اضافے سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کےاضلاع ٹھٹھہ، بدین اورسجاول بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے، مذکورہ مقامات پرزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

منگل کوکراچی میں گرم و مرطوب موسم ریکارڈ ہوا تاہم دن بھر معمول سے تیزہوائیں چلیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 41.6 کلومیٹر فی گھنٹہ (23 ناٹیکل مائل) ریکارڈ ہوئی۔

مزید پڑھیں: عوام خوار ہو گئی ،شدید گرمی کے باوجود لوڈ شیڈنگ14گھنٹے سے تجاوز کر گئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی ہیٹ ویو یکم جون تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News