جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،دیکھیں تفصیل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انتخابات میں ناکامی کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ کوششوں اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔


انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کی حیثیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے شوریٰ کا اجلاس 17 فروری کو منصورہ میں طلب کر لیا ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ شوریٰ اجلاس میں سراج الحق کے استعفے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں