هفته,  27 جولائی 2024ء
جنرل ساحر شمشاد مرزا کاسعودی عرب،ریاض میں ورلڈ ڈیفنس شو کے دوسرے ایڈیشن میں پاکستانی پویلین کا افتتاح

ریاض (نیوزڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ورلڈ ڈیفنس شو کے دوسرے ایڈیشن میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا،

دفاعی شوکا اہتمام جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز نے کیا اور یہ 8 فروری تک جاری رہے گا۔

میگا ایونٹ میں 12 پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیاں جن میں گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری شامل ہیں، اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔ پاکستانی صنعت کاروں نے اپنی ڈرون ٹیکنالوجیز، میزائل سسٹم اور دیگر ہتھیاروں کی نمائش بھی کی۔

اس موقع پر جنرل مرزا نے کہا کہ پاکستان تمام خطرات سے آگاہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن ہم دنیا پر یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی دفاعی ضروریات کو روک نہیں سکتے۔

دفاعی شو میں مجموعی طور پر 45 ممالک کی 750 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

شو کے افتتاح کے موقع پر سعودی فضائیہ نے فضائی نمائش پیش کی۔ پاکستان کے تھنڈر لڑاکا طیارے ایونٹ کے آخری دنوں میں ایئر شو پیش کریں گے۔

دریں اثناء نگراں وزیر دفاع انور علی حیدر نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ خالد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دفاعی اور عسکری تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے علاقائی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے فوجی تعاون سے متعلق مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News