هفته,  13 جولائی 2024ء
روہت اور کوہلی کے بعد رویندرا جاڈیجا کا بھی ٹی20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی (روشن پاکستان نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جاڈیجا نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ٹیم کے کپتان روہت شرما اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے ایک دن بعد ہی جاڈیجا نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رویندرا جاڈیجا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کےلیے بقیہ فارمیٹ کیلئے دستیاب ہوں گا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ جیتنا ہمارا خواب تھا جو پورا ہوچکا ہے، میں سپورٹ کیے جانے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News