جمعه,  19 جولائی 2024ء
پشین کے باڈی بلڈر بلال غرشین نے ایشیئن چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

مالے(روشن پاکستان نیوز)پشین سے تعلق رکھنے والے نوجوان تن ساز (باڈی بلڈر) اور مسٹر پاکستان سید بلال غرشین نے مالدیپ میں ہونے والی ایشیئن چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

سید بلال غرشین نے کہا ہے کہ میں 3 دفعہ مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت چکا ہوں لیکن میرا ایک خواب تھا کہ میں مسٹر ایشیاء کا میڈل جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اپنے کندھوں پر اٹھاؤں جو اللّٰہ پاک نے پورا کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اللّٰہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے مسٹر ایشیاء کے ٹائٹل سے نوازا۔

سید بلال غرشین نے بھی کہا ہے کہ اپنے پیارے ملک پاکستان کے لیے ہر مقابلے کے لیے تیاری کروں گا اور خرچہ خود برداشت کروں گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News