هفته,  27 جولائی 2024ء
حکومت کا سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے لئے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے لئے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو راضی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فائر وال خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی جس سے ڈیٹا کی لیئر 7 تک دیکھا جاسکے گا اور سوشل میڈیا ڈیٹا کو فلٹر کیا جاسکے گا۔

فائر وال نہ صرف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ پوائنٹس کی نشاندہی کرسکے گی بلکہ ایپلی کیشن کے بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کرسکے گی۔ یہ فائر وال پروپیگنڈہ پوائنٹس، آئی ڈیزکو بلاک کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔

انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر فائر وال نصب ہوگی جس کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت ادا کرے گی جبکہ باقی قیمت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی والی کمپنیاں ادا کریں گی۔

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو راضی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنیاں لائسنس کی شق کے مطابق غیرقانونی مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات کی پابند ہیں۔ ادھر وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ فائر وال کی تنصیب پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے۔

مزید پڑھیں: اعظم خان نے سوشل میڈیا ایپ سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز کا صفایا کر دیا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News