هفته,  23 نومبر 2024ء
کاکول اکیڈمی میں پاکستانی کرکٹرز کی تگڑی مشقیں جاری ،دیکھیں تصاویر

اسلام آبا د(روشن پاکستان نیوز)پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں نے کاکول اکیڈمی میں آرمی ٹرینر کی نگرانی میں ٹریننگ شروع کر دی۔

کاکول اکیڈمی میں کرکٹرز کی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف مشقیں کی جا رہی ہیں۔

پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی کاکول کے آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر میں دو سیشنز میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹرز کا پہلا سیشن افطار سے قبل ہوتا ہے جس میں کھلاڑی سائیکل چلاتے ہیں، بیڈمنٹن کھیلتے ہیں اور ٹریک پر دوڑتے ہیں۔

افطار کے بعد فلڈ لائٹس میں آرمی ٹرینر کی زیر نگرانی کرکٹرز کو مختلف مشقیں کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں