جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خطاب، اپوزیشن کا شور شرابا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے کے درمیان وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خطاب جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو 100 دن مکمل ہوچکے ہیں، اس دوران اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی کہ ’ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے‘ جس پر مریم نواز نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹھ جائیں، گلا تھک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مالی سال 25-2024 کا اپنا پہلا بجٹ پیش کر دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں مقدس ایوان کے سامنے پنجاب کے عوام کو کہنا چاہتی ہوں کہ ہم نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کر دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اپوزیشن والے میرے بھائی، بہن ہیں، میں جانتی ہوں کہ ان میں سے بہت بڑی تعداد محب وطن پاکستانیوں کی ہے، اس بار پنجاب کے عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگا۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں