هفته,  13 جولائی 2024ء
پنجاب حکومت کا ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کی مظوری دیدی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھر نے ملاقات کی ، جس میں چیئرمین افضل کھوکھر نے ماڈل بازار پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ماڈل بازاروں سے آن لائن آرڈر کیلئے موبائل ایپ لانچ کرنے کی ہدایت کردی جبکہ ماڈل بازاروں کو گرین پنجاب سولرماڈل میں منتقل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر ضلع میں ایک سال کے اندر ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ماڈل بازاروں میں مقررہ نرخ سے کم سبزیاں اور پھل کی فروخت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ماڈل بازاروں میں بہترین پھل اور سبزیاں فروخت کےلئے پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف نے ماڈل بازار وں میں اوزان و پیمائش کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل بازار عام آدمی کی سہولت کیلئے ہیں ،ہر صورت میں اچھی چیز ملنی چاہئیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کی ڈویلپمنٹ کے لئے 35ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پوری لگن اور محنت کے ساتھ پنجاب کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچار ہےہیں۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News