منگل,  23 جولائی 2024ء
موجودہ حکومت کیساتھ مذاکرات کرنیوالا منہ کالا کرے گا: شیخ رشید

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کیساتھ مذاکرات کرنے والا منہ کالا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے بعد کے پی اور بلوچستان میں بھی حالات خراب ہو رہے ہیں، امریکی کانگریس کے 368 ارکان فارم 47 والے نہیں ہیں، قوم چین کے وزیر کی اسلام آباد میں تقریر پر بھی غور کرے۔

مزید پڑھیں: عدت نکاح کیس: عمران خان کو ریلیف ملے گا یا نہیں؟، فیصلہ آج ہو گا

انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کسی ملک نے ان کو اب تک 5 ڈالر بھی دیئے ہیں، میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے، میری مارکیٹ کے 18 دکاندار دکانیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں، یہ حکومت اپنے کیسز ختم کرنے اور عوام کو بجلی کی تاروں پر لٹکانے آئی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News