اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرکےجمہوری حکومت ختم کردی گئی، امید ہے کہ عدالت صوبےمیں جمہوری حکومت بحال کرے گی، عدالت سے درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی ہے، ہم آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
جدہ میں عمران مسکٹیا کو ’عبدالستار ایدھی ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا











