امریکا ایران مذاکرات کی الیکٹرانک دستخطی تقریب کل (اتوار) ہوگی، پاکستان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی الیکٹرانک دستخطی تقریب کل بروز اتوار ہوگی۔

دفتر خارجہ پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان آخری مراحل میں داخل ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کا خیر مقدم کیا جس کی دستخطی تقریب کل طے ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اہم پیشرفت خطے میں مستقل امن و استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی۔

پاکستان میں ایڈز کے کیسز میں اضافہ، حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ نے اس پورے عمل کے دوران ثالثی اور مذاکرات کی حمایت میں پاکستان کی مسلسل اور انتھک کوششوں کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے اس ماہ کے آخر میں مصر میں ہونے والے علاقائی چار ملکی وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں