ملتان میں خاتون نے 3 بچوں سمیت انتہائی قدم اٹھا لیا

ملتان(روشن پاکستان نیوز) ملتان میں ممتاز آباد پھاٹک کے قریب خاتون نے تین بچوں سمیت خودکشی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میں ممتاز آباد پھاٹک کے قریب کچی آبادی میں خاتون نے بچوں کو پنکھے سے لٹکانے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے چاروں کو نیچے اتارا لیکن ریسکیو حکام کی جانب سے انہیں سی پی آر دینے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خاتون اور اس کے 3 بچے شامل ہیں۔

پولیس نے متوفی خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں۔

رشید آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک، 4 فرار

واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور کے علاقے مزنگ میں فلیٹ کے اندر فائرنگ کا ہولناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں پراپرٹی ڈیلر نے مبینہ طور پر خاتون اور اس کے بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی۔

پولیس کے مطابق پراپرٹی ڈیلر شاہد جٹ نے فلیٹ میں فائرنگ کر کے خاتون عائشہ، 14 سالہ مصفیرا اور 12 سالہ منیب کو قتل کیا اور بعد ازاں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی زد میں آ کر دو بچیاں سمرا اور مناہل زخمی بھی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں