سرگودھا: بیٹی کے کردار پر شک، باپ نے کلہاڑی سے بیوی اور 5 بچوں کو قتل کردیا

سرگودھا(روشن پاکستان نیوز) سرگودھا کے نواحی علاقے  بھاگٹانوالہ میں شوہر  نے مبینہ طور پر کلہاڑی کا وار کرکے بیوی سمیت 5  بچوں کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کو اپنی بیٹی کے کردار پر شک تھا جس کے پیش نظر ملزم نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار سے  اپنے 4 بیٹے، ایک بیٹی اور بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے  کے بعد ملزم نے خود کو بھی زخمی کرلیا جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم شدید زخمی ہے اس کی حالت بہتر ہونے پر اس سے تفتیش کی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، تھانہ ہمک میں قتل کے 3 ملزمان گرفتار

دوسری جانب  لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچا دی گئی ہیں جب کہ مقتول بچوں کی عمریں ایک سے 16 سال کے درمیان ہیں۔

مزید خبریں