منگل,  08 اکتوبر 2024ء
تیزرفتارٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر،2افرادجاں بحق

مٹیاری(روشن پاکستان نیوز) مٹیاری میں تیزرفتارٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکرکےنتیجےمیں دوافرادجاں بحق ہوگئے۔


تفصیلات کےمطابق مٹیاری کےشہربالامیں تیزرفتارٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکرسےدوافراد جاں بحق ہوگئے۔


ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےدونوں زخمیوں کوحیدرآبادہسپتال منتقل کردیاگیا،جوزخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑ گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ایک شخص نے مسجد کے احاطے میں خودکشی کرلی،دیکھیں تفصیل


ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت 17سالہ شاہزیب اور20سالہ سیتوباگڑی کےنام سےہوئی ہے۔حادثےکےبعدٹرک ڈرائیورجائےوقوعہ سےفرارہوگیا۔

مزید خبریں