منگل,  10  ستمبر 2024ء
پولیس نے پی ٹی آئی امیدوارشہزادفاروق کے دفترکوتالے لگادیئے

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہورپولیس نے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی شہزاد فاروق کے مرکزی دفتر کو تالے لگادیئے جبکہ دفتر کے باہر لگے کیمپ کو بھی اکھاڑ پھینکا،تفصیلات کے مطابق
لاہور کے حلقہ این اے 119سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شہزادفاروق تھے ،جن کا دفترپولیس نے تالے لگا کر بندکردیا
اس موقع پر کیمپ کے باہر موجود پی ٹی آئی کارکنوں نے بتایاکہ پولیس نے ہمارے کیمپ اکھاڑ دئیے ہیں،دوبارہ کیمپ لگاتے تو پولیس والے آتے اور ہمارے پانچ چھ بندے بھی ساتھ لے جاتے تھے اوران پر تشدد کیاجاتا تھا ،ایف آئی آر بھی ان پر کاٹی جاتی تھی،

انہوں نے بتایاکہ ہمارے مرکزی دفتر کے ساتھ ن لیگ والوں کا دفتر ہے ،جہاں گہما گہمی ہے ،ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جارہا ہے،مگر ہمیں اس کی اجازت نہیں ہے۔

مزیدپڑھیں:این اے57،پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سمابیہ طاہرآگے

پی ٹی آئی کارکنوں نے بتایاکہ یہ سرعام دھاندلی ہو رہی ہے ، یہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین الیکشن ہے جس میں ہمیں ٹرانسپورٹ فراہم نہیں کی گئی،ہمارے پولنگ کیمپس کیلئے سامان نہیں فراہم کیا گیا ،

انہوں  نے بتایاکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کر دی گئی ہے ہمارا کسی سے رابطہ نہیں ہے،جوہم پر ظلم اورزیادتیاں ہورہی ہیں تاریخ کبھی ظالموں کو معاف نہیں کریگی۔پولیس والوںسےکہتے ہیں کہ وہ بھی ہوش کے ناخن لیں،اس دھاندلی زدہ الیکشن کو کوئی بھی نہیں مانے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News