اسلام آباد ( روشن پاکستان نیوز )نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے الیکشن 2024ء کے پرامن اور کامیاب انعقاد پر قوم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارک باد دی ہے۔وفاقی دارالحکومت سے جاری بیان میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انتخابات 2024ء کے لیے الیکشن کمیشن، عبوری صوبائی حکومتوں، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ آزادانہ انتخابات کے انعقاد میں پولیس، انتخابی عملے، میڈیا کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، یہ اہم موقع ہمارے جمہوری عمل کی لچک اور طاقت کا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں: کسی شہری کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا گیا،چیف الیکشن کمشنر
نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یہ اہم موقع پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کا بھی ثبوت ہے، پاکستان کے عوام کی شرکت اور جوش و خروش اس جمہوری مشق کا سنگ بنیاد رہا ہے۔