هفته,  27 جولائی 2024ء
پاکستان میں عام انتخابات عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکزبن گئے

اسلام آباد(روشن نیوز) پاکستان میں عام انتخابات عالمی میڈیا کے توجہ کا مرکز رہے، امریکی اوربرطانوی میڈیا نے الیکشن کی لمحہ بہ لمحہ خبریں لوگوں تک پہنچائیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 میں عالمی میڈیا کی دلچسپی غیر معمولی رہی، ووٹنگ کے آغاز سے لے کر نتائج تک پاکستانی انتخابات کے بارے میں خصوصی رپورٹس نشر کی گئیں۔

افغان میڈیا نے بھی پاکستانی انتخابات کو نمایاں طور پر کوریج دی اور نئی حکومت کے حوالے سے مختلف قسم کی چہ مگوئیاںہوتی رہیں۔

یاد رہے کہ انتخابات2024 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کچھ دیر میں جاری کئے جائینگے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News