جمعه,  05 جولائی 2024ء
مالی سال 2024 : 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مالی سال 2024 کے دوران پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023 میں پاکستان سے 8 لاکھ 11 ہزار 469 افراد روزگار کیلئے بیرون ملک گئے تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ عبدالشکور سومرو نے کہا کہ مالی سال 2024 میں سعودی عرب سے ویزا جاری ہونے میں مسائل رہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی عرصے میں عرب امارات نے پروفیشنل کیٹیگریز میں ویزا جاری کیے ہیں جبکہ پروفیشنل ورکرز کی مانگ امریکہ اور یورپ میں بڑھی ہے۔

دوسری جانب بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ  نے غیر ملکی ملازمت کے متلاشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف درست اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے رابطہ کریں تاکہ وقت، پیسے اور ان کی توانائیوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

حکام نے بتایا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز  کے صرف 2577 لائسنس درست ہیں جبکہ 5048 سے زائد لائسنسوں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غلط اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز میں سے 670 کے لائسنس مختلف بنیادوں پر منسوخ کیے گئے جبکہ 805 کی میعاد ختم ہو چکی تھی ۔

حکام نے کہا غیر ملکی ملازمتوں کے تمام متلاشیوں کو تازہ اور درست معلومات حاصل کرنے اور غیر مجازاوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے خود کو بچانے کے لیے باقاعدگی سے بی ای او ای کے آفیشل ویب پیج پر جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری اور زیرالتوا مقدمات پاکستان کا داخلی معاملہ،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا اقوام متحدہ کی رپورٹ پر ردعمل

1979 کے امیگریشن آرڈیننس کے تحت ادارہ کو ہجرت کو ریگولیٹ کرنے، پاکستانی شہریوں کی ہجرت کو فروغ دینے اور تارکین وطن کے مفاد اور بہبود کا خیال رکھنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News