هفته,  13 جولائی 2024ء
عمران خان کا پارٹی میں دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک اراکین کے نام مانگ لئے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا اور پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آئندہ ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فارورڈ بلاک میں ملوث اراکین کے نام پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News