اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحرکامران نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے صرف آئی ایم ایف کی خواہش پر درآمدی بجٹ پیش کیا جس کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر میں بجٹ 2024-2025 کو ایک لائن میں بیان کروں تو میں کہوں گی کہ مجھے بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ ایک نیا رواج عام ہوتا جارہا ہے کہ بجٹ بینکرز یا اکاؤنٹنٹ بناتے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ بدقسمتی سے اقتصادی بحالی اور ترقی کے روڈ میپ کے طور پر پیش کیا جانے والا بجٹ توقعات پر پوار نہیں اترتا۔
انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ نے صرف آئی ایم ایف کی خواہش پر درآمدی بجٹ پیش کیا جس کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑی ہے۔











