جمعه,  19 جولائی 2024ء
پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 اے سی چوری

پشاور(روشن پاکستان نیوز)پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ائیر کنڈیشنز چوری ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 19 اے سی چوری ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔

ذرائع کی جانب سے بتانا تھا کہ 19 اے سی اسپتال کے اسٹور سے غائب ہوئے ہیں۔ جبکہ واردات میں ملوث ایک ملازم نے ساتھی کے خلاف شکایت کی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا بتانا تھا کہ 2ملازمین کو ملوث ہونے پر برطرف کردیا گیا ہے۔ جبکہ ملازمین کےخلاف کارروائی اینٹی کرپشن کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News