جمعه,  19 جولائی 2024ء
آزاد کشمیر میں ایف سی اہلکار تعینات کرنیکی منظوری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وزارت داخلہ میں محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرت ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے اور سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں، حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News