جمعه,  19 جولائی 2024ء
فیصل آباد: لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے آتشزدگی، ہلاکتیں 9 ہو گئیں

فیصل آباد (روشن پاکستان نیوز) فیصل آباد کے علاقے شریف پورہ کے گھر میں لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے آگ لگنے کے واقعے میں زخمی بچی اور ایک خاتون دورانِ علاج دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق آگ سے جھلس کر تمام 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 19 جون کو ستیانہ روڈ پر گھر میں لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے آگ لگنے سے 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد، مشروب سازکمپنی کے ڈلیوری ٹرک کو حادثہ ، عوام نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، ساری بوتلیں لوٹ کر فرار

اسپتال ذرائع کے مطابق آگ سے جھلسنے والے 2 بہن بھائی الائیڈ اسپتال میں دم توڑ گئے تھے جبکہ 3 بچوں سمیت 7 زخمی زیرِ علاج تھے۔

بعد میں واقعے میں جھلسنے والے گھر کے تمام افراد ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں ایک ایک کر کے دم توڑ گئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News