اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 بجٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانوں، صعنتوں کیلئے پیکیج کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں تمام تر اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر میں شامل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے آئندہ مالی سال 25-2024ء کے بجٹ کی دستاویزات پارلیمنٹ ہاؤس پہنچائی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے بجٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
آئندہ مالی سال 25-2024ء کا وفاقی بجٹ آج شام قومی اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے۔











