3 ایئر پورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب، فرانسیسی ماہرین کا دورہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ملک کے 3 بڑے ایئر پورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔

سول ایسوسی ایشن پاکستان (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئر پورٹس کا دورہ کیا ہے اور وہاں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا ہے۔

ا س موقع پر ایوی ایشن ڈویژن، سول ایوی ایشن نے غیر ملکی ماہرین کو ای گیٹ سے متعلق بریفنگ دی، سیکریٹری ایوی ایشن ای گیٹ منصوبے کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

ای گیٹ منصوبے کو سیکریٹری ایوی ایشن کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا، نیو اسلام آباد، علامہ اقبال اور جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹس پر ای گیٹ لگائے جائیں گے۔

منصوبے سے متعلق نادرا، ایف آئی اے پاسپورٹ، ایف آئی اے امیگریشن سے تجاویز لی گئیں۔

ای گیٹ کا سسٹم ایف آئی اے امیگریشن آپریٹ کرے گا، مسافر ایئرپورٹ پر داخل ہوتے ہی پاسپورٹ اسکین، فیس اسکیننگ، بائیو میٹرک کے عمل سے گزریں گے۔

ای گیٹ کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافروں کو امیگریشن اور بین الاقوامی سفری سہولت میسر ہو گی۔

مزید خبریں