جدہ(خالد چیمہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے عمرہ زائرین، سعودی رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل مسافروں کے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد کمی کردی۔
قومی ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب کے رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل افراد کے لیے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کردیا گیا۔
اعلامیے جدہ اور مدینہ جانے والے مسافر 7 اپریل سے 11 اپریل 2024 تک فائدہ اٹھا سکیں گے،ریاض اور دمام جانے والے مسافر بھی 11اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گے۔
مزیدپڑھیں:ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کاشہرکے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ
پی آئی اے کی جانب سےعمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں 20 فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 اپریل سے 11 اپریل تک رہےگا، قومی ائیرلائن کی جانب سے اکانومی کلاس میں 50 ہزارکمی کی گئی ہے۔
کراچی سمیت ساوتھ ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95 ہزار400 روپے مختص کردیا گیا جبکہ لاہورسمیت نارتھ ریجن سے جانے والے مسافروں کے لیے اکنامی کلاس کا کرایہ1لاکھ 3ہزار 680 روپے مختص کرددیا گیا۔











