جمعه,  13 دسمبر 2024ء
ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کاشہرکے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کاشہرکے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ،ایس ایس پی آپریشنز نے ڈیوٹی پر مامور اساتذہ سے بات چیت کی اورانتظامات کا جائزہ لیا،نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل اورروشن چہرہ ہے، جنہیں مہذب اورقابل بنانا ہم سب کا فرض ہے،ایس ایس پی آپریشنز۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کاشہرکے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ،ایس ایس پی آپریشنز نے ڈیوٹی پر مامور اساتذہ سے بات چیت کی اورانتظامات کا جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنزنے امتحانی مراکز میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔
طلبہ وطالبات ایمانداری اورمحنت سے پیپر حل کریں،امتحانی مراکز کی سیکورٹی اورپیپروں کے عمل میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے،نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل اورروشن چہرہ ہے، جنہیں مہذب اورقابل بنانا ہم سب کا فرض ہے۔

مزید خبریں