هفته,  27 جولائی 2024ء
خیبرپختونخوا حکومت کا غزہ کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

پشاور(روشن پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کا فلسطینیوں کے لیے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ عنقریب فلسطینی سفیر کو دعوت دے کرامدادی رقم حوالے کی جائے گی۔

بیرسٹر سیف کے مطابق امدادی رقم سے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے اشیا ئے ضرورت فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو اس وقت خوراک، رہائش، صاف پانی اور طبی سامان تک رسائی نہیں ہے۔

مزیدپڑھیں:امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے پی ٹی آئی کے وفد کی ملاقات، انتخابی دھاندلی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

مشیر اطلاعات کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا حکومت غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اس مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News