روم(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے سینئر نائب صدر راجہ بشارت جذبی نے پاکستان پیپلز پارٹی نیو یارک امریکہ کے جنرل سیکرٹری راجہ اسد پرویزکو وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا پولیٹیکل ایڈوائزر برائے امریکہ اور پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے سیکرٹری اطلاعات مرزا الیاس جرال نےپاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد کو وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کامیڈیا ایڈوائزر برائےپیرس فرانس مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے سینئر نائب صدر راجہ بشارت جذبی اور پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سیکرٹری اطلاعات مرزا الیاس جرال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ راجہ اسد پرویز اور ملک منیر احمد کی یہ تقرری ان کی سیاسی خدمات، عوامی وابستگی اور پارٹی کے لیے گراں قدر کردار کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے اور آزاد کشمیر حکومت اور اوورسیز کمیونٹی کے درمیان مضبوط رابطے قائم کرنے میں راجہ اسد پرویز اور ملک منیر احمد اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے اس اہم ذمہ داری کے لیے راجہ اسد پرویز اور ملک منیر احمد کے انتخاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران راجہ اسد پرویز اور ملک منیر احمدکی اس تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور مزید کامیابیاں نصیب کرے۔











