اتوار,  24 مئی 2026ء
وارنگٹن میں پاکستانی نژاد صغیر ذمان 2026-27 کے لیے مئیر منتخب

رپورٹ: شیخ اعجاز افضل

وارنگٹن: برطانیہ کے شہر وارنگٹن میں پاکستانی نژاد کونسلر صغیر ذمان کو سال 2026-2027 کے لیے وارنگٹن کا 142واں مئیر منتخب کر لیا گیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز وارنگٹن کے مقامی ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں وارنگٹن کونسل کے تمام کونسلرز نے ان کے انتخاب کی توثیق کی۔

تقریب میں مانچسٹر سے قونصل جنرل آف پاکستان امتیاز فیروز گوندل، سابق کونسلر رب نواز اکبر، آفتاب رزاق سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور صغیر ذمان کو مبارکباد پیش کی۔

نو منتخب مئیر کونسلر صغیر ذمان نے ٹی وی ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج جس مقام پر پہنچے ہیں، اس میں ان کے والدین کی دعاؤں اور ان کی اپنی انتھک محنت کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وارنگٹن کی عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔

قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل نے اس موقع پر کہا کہ یہ پوری پاکستانی کمیونٹی کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ ایک پاکستانی نژاد شخصیت برطانیہ میں مئیر کے عہدے پر فائز ہوئی ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ برطانوی سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ صغیر ذمان کا مئیر منتخب ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت، لگن اور عزم کے ذریعے ہر منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں