محمود اصغر چوہدری میئر آف ٹیم سائیڈ کونسل کی تعریفی سند سے نواز دیے گئے

مانچسٹر: (ندیم طاہر) ممتاز دانشور، سینئر کالم نگار اور منیجنگ ڈائریکٹر جذبہ نیوز برطانیہ یورپ محمود اصغر چوہدری کو میئر آف ٹیم سائیڈ کونسل شبلی عالم کی جانب سے کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں تعریفی سند سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز اُن کی صحافتی، سماجی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، جنہیں برطانیہ میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ محمود اصغر چوہدری نے ہمیشہ مثبت صحافت، کمیونٹی کی رہنمائی اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر مختلف سماجی، سیاسی اور صحافتی شخصیات نے محمود اصغر چوہدری کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف اُن کی ذاتی کاوشوں کا اعتراف ہے بلکہ پوری پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے لیے بھی باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔

مزید خبریں