ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کے نائب سفیر معظم علی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹرز گروپ کی سماجی اور فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں جن کو سعودی حکومت اور پاکستانی کمیونٹی انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے سفارت خانہ پاکستان میں پاکستانی ڈاکٹرز کی سماجی اور فلاحی خدمات پر مبنی طلوع سحر کتاب کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتی افسران سمیت ڈاکٹرز اور کمیونٹی اراکین شریک ہوئے اس موقعہ پر نائب سفیر معظم علی کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی صحت کے شعبے میں خدمات انتہائی قابل تحسین رہی ہیں جن کو سعودی حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جبکہ ہم وطنوں کے لیے انکی خدمات بھی انتہائی اہم ہیں
پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر شہزاد احمد، ڈاکٹر اسد رومی اور ڈاکٹر تنویر احمد کا کہنا تھا کہ 1987 سے پی ڈی جی آر کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے بعد سال میں دو فری میڈیکل کیمپس سمیت سال بھر فری کلینک کا اجراء کیا گیا جس سے پاکستانی کمیونٹی کے نادار اور مستحق افراد فری طبی سہولیات حاصل کرتے ہیں طلوع سحر کتاب سعودی عرب میں مقیم ڈاکٹرز کی خدمات کے حوالے سے لکھی گئی ہے تاکہ انکی سماجی اور فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔











