هفته,  23 نومبر 2024ء
پی ٹی آئی نے پاکستان کی تاریخ کا 80فیصد قرضہ لیا، احسن اقبال

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کی تاریخ کا 80 فیصد قرضہ لیاہے۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کو شکست دیں گے۔ پی ٹی آئی کی مزید کتنی غلطیاں قوم کو بھگتنی پڑیں گی؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کی تاریخ کا 80 فیصد ادھار لیا، غیر ملکی فنڈنگ والی سیاسی جماعت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ 2018 میں ہمیں انتخابی نتائج پر بھی تحفظات تھے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ایک جماعت بیرون ملک پاکستان کے خلاف مذموم سازشوں میں ملوث ہے، 9 مئی کو فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاریں جلا دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ملک سے باہر بیٹھ کر پاکستان کی خودمختاری کے خلاف کھیل رہے ہیں۔

مزید خبریں