پیر,  25 نومبر 2024ء
پلاسٹک کرنسی نوٹ تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں،اسٹیٹ بینک نے زیرگردش افواہوں کی تردید کر دی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے کرنسی نوٹوں سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک کے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے حوالے سے مختلف اطلاعات گردش کر رہی ہیں تاہم فی الحال کرنسی نوٹوں کو کاغذ سے پلاسٹک میں تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کاٹن پر مبنی کاغذ کرنسی نوٹوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ کاغذ سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔

مزید خبریں