راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو شہباز شریف کیساتھ تصویریں اس وقت تک نہیں بنوانا چاہئیں تھیں جب تک خیبر پختونخوا کے فنڈز جاری نا ہوجاتے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے اب وفاقی حکومت خیبرپختونخواہ کے فنڈز جاری نہیں کرے گا ۔
علی امین گنڈا پور اور شہبازشریف ملاقات سے کوئی برف نہیں پگھلی ۔
برف اس وقت پگھلے گی جب ہمارے مینڈیٹ پر پڑنے والے ڈاکے کو ریورس کیا جاے گا ۔