هفته,  23 نومبر 2024ء
انوار الحق کاکڑ کے سینیٹر کےلیے دستاویزات جمع کرادیئےگئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سینیٹر کے لیے کاغذات جمع کرا دیئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ سے اب تک ایک امیدوار نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ کے کاغذات نامزدگی سینیٹر دنیش کمار نے جمع کرائے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 مارچ کو دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹربیونل اپیلوں پر فیصلہ سنائے گا۔

مزید خبریں