اتوار,  08  ستمبر 2024ء
ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر اپنے ردعمل میں چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30 روپے فی کلو کا بلا جواز اضافہ کیا گیا ۔

عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں یہ 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 410 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News