گوجرانوالہ (دلشاد علی ) نوشہرہ روڈ پر جگہ جگہ قائم میلامائن کے کارخانے اہلیان علاقہ کے لئے وبال جان بن گئے
برتن بنانے میں استعمال ہونے والےپاؤڈر سے لوگ سانس جیسی موذی مرض میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ روڈ پر جگہ جگہ آبادی میں قائم میلامائن کے کارخانے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں ۔
کارخانے رجسٹرڈ نہ ہو نے کی وجہ سے حکومت کو ہر ماہ لاکھوں کا ٹیکہ لگایاجا رہا ہے لیبر قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے چائلڈ لیبر کروائی جارہی ہے جبکہ محکمہ ہیلتھ ،محکمہ ماحولیات اور سول ڈیفس گوجرانوالہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے نان رجسٹرڈ کارخانوں کو سرعام چلنے کی اجازت دی گئی ہے اور ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ان کارخانوں کے خلاف کاروائی نہ ہونا ان محکمہ جات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اہلیان علاقہ نے ڈی سی ،اے سی گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میلا مائن مالکان کو اپنے اپنے کارخانے آبادی سے باہر لگانے کے احکامات جاری کئے جائیں