گوجرانوالہ (دلشاد علی )مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام لانے کی اشد ضرورت ہے سیاسی انتشار اور افرا تفری سے ملک معاشی طور پر مزید تنزلی کی جانب چلا جائے گا اپوزیشن ملکی مفاد میں تحمل اور بردباری کا ثبوت دے اور معیشت بحالی کے ایجنڈے میں خلل نہ ڈالے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی کے ساتھ مل بیٹھ کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملکی معیشت کو دوبارہ بحالی کی جانب لایا جا سکے لیکن اگر انتشار اور فساد کا راستہ اپنایا گیا تو ملک مزید معاشی بدحالی سے دوچار ہو جائے گا اور عوام کو ریلیف دینا ممکن نہیں ہوگا۔
تشدد افر تفری اور انتشار کی سیاست ہی ملک کو موجودہ حالات تک لے آئی ہے حکومت اور اپوزیشن کو ملکی مفاد کے معاملات میں سنجیدگی کے ساتھ گفتگو کا راستہ اختیار کرنا چاہیے اور معاملات کوافہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ، تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے اپوزیشن کواحتجاج کے نام پر انتشار کی سیاست ترک کر دینی چاہیے