هفته,  23 نومبر 2024ء
اس سال صدقہ، فطراور روزہ توڑنے کا کفارہ کتنا ہوگا؟دیکھیں مکمل تفصیل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں صدقہ، فطرہ اور فدیہ کی کم سے کم رقم 300 روپے فی کس ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے فطرہ، فدیہ روزہ اور کفارہ صوم کا اعلان کیا ہے، رمضان المبارک میں صدقہ، فطرہ اور فدیہ کی کم سے کم مقدار 300 روپے فی کس ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مالدار اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفارہ ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ گندم کا آٹا 2 کلو فطرہ اور ایک روزہ 300 روپے، جو کا آٹا اور ایک روزہ 600 روپے کا ہو گا۔

چار کلو فطرہ اور ایک روزہ کی کھجوریں2400 روپے ہوگا۔ جبکہ کشمش چار کلو فطرہ اور ایک روزہ 4400روپے ہو گا۔

مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ روزہ توڑنے کا کفارہ 60 مسکینوں کو دن میں دو وقت کھانا کھلانا ہے، یہ فطرہ، فدیہ اور کفارہ کی کم سے کم مقدار ہے۔

مزید خبریں