اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم کے رمضان پیکج کے تحت شہریوں کی سہولت کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار میں توسیع کردی۔
ساڑھے 7 ارب کے رمضان پیکیج میں 3 بنیادی اشیاء پر شہری ریلیف سے محروم
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کو افطار کے بعد رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کو یومیہ 500 روپے افطار الاؤنس دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت افطار الاؤنس چاند رات تک دیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز نے زونل اور جنرل منیجرز کو عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔